ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چھتیس گڑھ کے وزیرامراگروال کے خلاف تبصرہ ، معاملہ درج 

چھتیس گڑھ کے وزیرامراگروال کے خلاف تبصرہ ، معاملہ درج 

Mon, 16 Oct 2017 20:14:20    S.O. News Service

رائے گڑھ/ چھتیس گڑھ ،16؍اکتوبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) چھتیس گڑھ ریاست کے شہری انتظامی امور کے وزیر امر اگروال کے خلاف ایک واٹس ایپ گروپ میں قابل اعتراض تبصرہ کرنے کے معاملے میں پولیس نے نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ضلع کے کھرسیا علاقے کے متعلقہ پولیس حکام اشوک واڈے گاؤنکر نے آج بتایا کہ 13 اکتوبر کو بونس تہار پروگرام میں آئے وزیر امر اگروال کے خلاف واٹس ایپ گروپ ’’ خبر گروپ آج تک ‘‘ میں ایک شخص نے قابل اعتراض فحش تبصرہ پوسٹ کیا تھا ۔ واڈے گاؤنکر نے بتایا کہ میونسپل نے 13 اکتوبر کو وزیر امر اگروال کے پروگرام سے پہلے فٹ پاتھ پر دکان لگانے والوں کو ہٹا دیا تھا۔ دیوالی تہوار کے دوران دوکانداروں کو فٹ پاتھ سے ہٹائے جانے کولے کر ایک نوجوان نے رات 12.44 بجے واٹس ایپ گروپ میں قابل اعتراض اور فحش تبصرہ پوسٹ کیا تھا ۔ اس کی شکایت میونسپل کے ایلڈرمین ستیش اگروال اور دین دیال اگروال نے کھرسیا کے میونسپل کے اعلی افسر سے کی تھی۔ کھرسیا کے میونسپل افسر پروین سنگھ گہلوت نے نامعلوم موبائل ہولڈر کے خلاف 14 اکتوبر کو کھرسیا پولیس سے شکایت کر کارروائی کی اپیل کی ۔ پولیس افسرنے بتایاکہ کھرسیا پولیس نے سی ایم او کی شکایت پر اتوار کی شام نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی جانچ شروع کر دی ہے۔ اس کیس میں ابھی تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آ ئی ہے ۔


Share: